بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی کردی ہے۔
نئے موبائل فونز کے تجارتی درآمد کنندگان نئے ایویلیو ایشن رولنگ کے تحت کسی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
اس کے برعکس آنے والے بین الاقوامی مسافر خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اب استعمال شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد تک ٹیکس میں کمی کا فائدہ اٹھائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ویلیوایشن کراچی کے 2023 کے نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی ہے۔
تاہم، نئے موبائل فونز کی درآمد میں مصروف تجارتی درآمد کنندگان کو نسبتاً زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔
نئے حکمنامے میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تعین کے لیے کئی نئے ماڈلز شامل کیے گئے ہیں۔
حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو سہولیات فراہم نہیں کیں جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کچھ ریلیف ملے گا۔
نئے حکم نامے کے تحت مستعمل مسافروں کے ذریعے درآمد کیے گئے استعمال شدہ موبائل فونز کا تخمینہ بھی کسٹم ویلیوز پر کیا جائے گا۔
