مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔
ماش کی دال کے نرخوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہو گیا اس طرح قیمت 530 روپے کلو ہوگئی۔
سرخ لوبیا کی قیمت میں 20 روپے اضافہ سے فی کلو قیمت 420 روپے ہو گئی جبکہ دیگر دالوں کی قیمت میں بھی کمی نہ ہو سکی۔
