خام تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے بعد ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں اڑھائی فیصد تک بڑھ گئیں، برطانوی خام تیل کے سودے 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 78.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 73.16 ڈالر تک جاپہنچی۔
آج گزشتہ روز کی نسبت برطانوی آئل کی قیمت میں کمی آئی ہے اور فی بیرل قیمت 78.01 ڈالر ہے جبکہ گزشتہ روز کی نسبت امریکی آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
