مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی کمپنیوں کی آپریشنل لاگت صارفین سے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
نیپرا سی پی پی اے کی فیس وصول کرنے کی درخواست پر سماعت آج کرے گا،4 روپے 96 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریشن فیس وصول کرنے کی درخواست کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق رقم بجلی کی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں شامل کی جائے، آپریشنل فیس میں کمپنیوں انتظامی لاگت، انشورنس اور دفاتر کے اخراجات شامل ہیں۔
انتظامی لاگت اوراخراجات کی مد 2 ارب 14 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے، ملازمین کو دیئے قرض کے 8 کروڑ 80 لاکھ بھی صارفین سے لئے جائیں گے جبکہ انتظامی اخراجات پر ٹیکس کے 6 کروڑ روپے بھی صارفین بھریں گے۔
