Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی

موٹر سائیکل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے زیرِ اثر پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پرانی بائیکس کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا جس سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 70 سے 75 ہزار روپے میں ملنے والی موٹرسائیکل اب 90 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

Exit mobile version