Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سوٸی سدرن گیس کمپنی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11 فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ نومبر کی نسبت دسمبر میں ایل این جی کی قمیت میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر کی نسبت دسمبر میں ڈسٹری بیوشن قیمت 14.03 ڈالر سے بڑھا کر15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

نومبر کی نسبت دسمبر میں سوٸی ناردن کیلئے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت میں 9.44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایس این جی پی ایل کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 13.49 ڈالر سے بڑھا کر 14.81 فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

Exit mobile version