Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔ نئی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہو گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔

Exit mobile version