بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق قرض کے کوٹے کی اصلاحات گزشتہ ماہ تجویز کی گئی تھیں جنہیں دسمبر میں منظور کیا گیا۔
اصلاحات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز میں دی گئی جبکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کیلئے کوٹا بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹے بڑھنے کا دائرہ ہوسکتا ہے، پاکستان کوٹا بڑھنے سے 6 سے 9 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائے گا، موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
