Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمتوں کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1262 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.81 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1272 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1189 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1189 روپے تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1233، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1300، لاہور 1300، فیصل آباد 1300، سرگودھا 1253، ملتان 1267، بہاولپور 1300، پشاور 1223 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version