Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2024 میں امریکی ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچ جائیگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

آنے والے سال 2024ء میں امریکی ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچ جائے گی اس حوالے سے تہلکہ خیز پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گزشتہ 7 سالوں سے دباؤ کا شکار ہے، رواں سال روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گر گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں یہ 20 فیصد کمی گزشتہ 5 سال کی اوسط 13 فیصد سالانہ اور 10 سالہ اوسط 8 فیصد سے زیادہ ہے۔

پاکستان کی بیرونی ادائیگی کے خطرے اور دیگر عوامل پر غور کرتے ہوئے بروکریج ہاؤس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت جون 2024 تک 310 روپے اور دسمبر 2024 تک 325 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

بیرونی مالیاتی فرق، چیلنجنگ عالمی مالیاتی منڈیوں اور مقامی سیاسی عدم استحکام نے زرمبادلہ کے ذخائر کو بُری طرح متاثر کیا ہے اور پاکستانی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔

Exit mobile version