Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا مالی بحران شدید ترین ہوگیا ہے، پی ایس او کا گردشی قرض 812 ارب روپے سے تجاویز کرگیا۔

دستاویزات کے مطابق پی ایس او کا گردشی قرض 812 ارب روپے سے تجاویز کرگیا، جس میں سوئی نادرن کے ذمے پی ایس او کے 529 ارب سے زائد بقایا جات ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے 185 ارب 70 کروڑ روپے کا ادھار تیل لے رکھا ہے۔

پاور سیکٹر میں سب سے بڑے ڈیفالٹز جنکوز اور سی پی پی ہیں، جنکوز اور سی پی پی نے پی ایس او کو 150ارب سے زائد ادا کرنے ہیں، حبکو نے 29 ارب 82 کروڑ اور کیپکو نے 5 ارب کی ادائیگی نہیں کی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت اور پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 96ارب 80کروڑ کے بقایا جات ہیں، پی ایس او نے بھی آئل ریفائنز  کو 153 ارب 40 کروڑ  کی ادائیگی کرنی ہے۔

Exit mobile version