Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر خریدنے والے ہوشیار!! بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

ڈالر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کی نگرانی میں کراچی میں کارروائی کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔

 ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث تھا، جو شہریوں کو کم قیمت کا لالچ دے کر جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔

اس کے علاوہ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version