سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے اور نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پینشن واجبات کے 2 کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری مؤخر کردی گئی۔
ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔
