Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر نومبر کے مقابلے دسمبر 2023 میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جب کہ ماہانہ بنیادوں پر نومبر کے مقابلے دسمبر 2023 میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.79 فیصد ریکارڈ کی گئی، ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 29.66 فیصد تک رہی۔

ایک ماہ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.9 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 27.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک سال میں تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک سال میں آٹا 59 فیصد تک اور چینی کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں ایک سال میں چاول 45.6 فیصد، دال ماش 43.70 فیصد، چائے کی قیمت 37.7 فیصد، تازہ دودھ 21.7، انڈے 26.76 فیصد، آلو 46.7 فیصد، ٹماٹر 20.9 فیصد جب کہ مچھلی 20.3 فیصد، گوشت 17.42 فیصد  اور مرغی 17 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 30.83 فیصد، ڈرائی فروٹس 5.16 فیصد، دال مسور 5.05 فیصد اور انڈے ایک ماہ میں 4.73 فیصد مہنگے ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version