Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بُری خبر؛ ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقرر ہوگئی۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023ء میں ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔

Exit mobile version