Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوشت کے بعد سبزیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور

گوشت کے بعد سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا، 2023 کے آغاز میں 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر 2024 میں 120 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

50 روپے کلو والا آلو، 80 سے 90 روپے، 500 روپے والی ادرک 800 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 250 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 60 روپے والی لوکی 160 روپے، پھول گوبھی 120 ، 100 والا مٹر 200 سے 300 اور سبز مرچ کی قیمت 320 روپے ہو گئی ہے۔

Exit mobile version