پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.36 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
دسمبر 2023 میں ملک میں 0.51 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو نومبر کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔
نومبر میں ملک میں 0.65 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر 2022 کے مقابلہ میں دسمبر 2023 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی۔
دسمبر2022 میں ملک میں 0.52 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.51 ملین ٹن ہو گئی۔
