Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس کے بیڑے میں 30 جدید بسوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

چین سے منگوائی گئیں ہائبرڈ ڈیزل بسیں کراچی پورٹ سے مہران بس ڈپو منتقل کر دی گئیں۔

پیپلز بس سروس حکام کے مطابق تمام بسوں کو جلد 3 روٹس پر فعال کر دیا جائے گا۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 30 نئی بسیں چند روز میں سڑکوں پر ہوں گی اور شہری کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ اور شاندار سروس سے مستفید ہوں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کی بسوں کی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

Exit mobile version