سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گر گئی ہے۔ مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 10 ہزار روپے پر آگئی ہے۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا رجحان سولر پینلز کی خریداری کی طرف بڑھ رہا ہے۔
