Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری اور حکومت سے منسلک ماہرین آئندہ چھ ماہ تک گاڑیوں کی قیمتیں کم ہونے کو روپے کی قدر سے مشروط کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں کم ہونا بظاہر ممکن نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی کرنسی اس وقت مستحکم نہیں ہے۔ ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں ڈالر کے ریٹ سے جڑی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک میں بڑی آٹو موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری اور ناقص حکومتی پالیسیوں کے سبب گزشتہ 30 برسوں سے آٹو انڈسٹری کے لیے مقامی سطح پر پلانٹس نہیں لگائے جا سکے۔

دوسری جانب حکومتی ترجمان کے مطابق ملک میں گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کے خدشات فی الحال کم ہیں مگر قیمتوں میں کمی ڈالر کے سستا ہونے پر منحصر ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق تین سال کے دوران گاڑیوں کی مجموعی پیداوار میں 46.07 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

Exit mobile version