Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔

 پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.20 فیصد زیادہ ہے۔

 پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1189 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1270، سیالکوٹ 1280 ، لاہور 1300 ، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1232، ملتان 1257، بہاولپور1250 اور پشاور میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1213 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 اس کے علاوہ بنوں 1180، کراچی 1171، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version