Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: 16 جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے تک کمی یا قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے جبکہ 16 جنوری سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی متوقع ہے۔

حکومت قیمتوں میں ردوبدل کی بجائے برقرار بھی رکھ سکتی ہے، قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا 15 جنوری کو حکومت کو بھجوائے گا۔

وزارت خزانہ قیمتوں پر ورکنگ سے متعلق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے مشاورت کرے گی، تاہم نگران وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا اعلان ہوگا۔

Exit mobile version