سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1238روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.57 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1191 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1216، راولپنڈی 1216، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1280، لاہور 1300، فیصل آباد 1260 اور سرگودھا 1227 روپے رہی۔
اس کے علاوہ ملتان 1234، بہاولپور 1250، پشاور 1200، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں 1170 روپے رہی۔
