انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سعودی ریال کی قیمت میں 0.03 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال 74.75 روپے سے کم ہو کر 74.72 روپے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74.75 روپے تھی۔
