Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

موٹر سائیکل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ موٹر سائیکل پاکستان نے 2024 کے آغاز میں اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تقریبا 18 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیا ہے۔

 یونائیٹڈ کی یو ایس 70 (الائے رم) کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ یو ایس 70(سٹینڈرڈ ) کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

یونائیٹڈ 10 (اسٹینڈرڈ )کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یونائیٹڈ 100 (سٹینڈرڈ سپیشل ) کی قیمت 10 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یونائیٹڈ 100(اسٹینڈرڈ الائے رمز ) کی قیمت میں 18 ہزار روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ نے اپنی اسکوٹی اور یونائیٹڈ یو ایس 125 کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا ہے۔

Exit mobile version