Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اور برآمد میں 111 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 23882000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 21764000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دسمبر میں ملک میں 4063000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جودسمبر 2022 کے مقابلے میں 5 فیصد اور نومبر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 3881000 ٹن اور نومبر میں 3927000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 3653000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1734000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔

 دسمبر میں 525000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی جودسمبر 2022 کے مقابلے میں 156 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2022 میں 205000 ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Exit mobile version