Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کو بڑا ریلیف، اوگرا نے خوشخبری سنا دی

اوگرا نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبر کی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔

دوسری جانب وزارت توانائی اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک معاہدے کے تحت آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی سے دوسرے ایل این جی کارگو کی کامیاب خریداری کا اعلان کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version