Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اماراتی درہم اور سعودی ریال کتنا سستا ہو گیا؟

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سعودی ریال کی قیمت میں 0.03 جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں 0.02 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال 74.65 روپے سے کم ہو کر 74.62 روپے پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں اماراتی درہم 76.22 روپے سے کم ہو کر 76.20 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74.65 جبکہ اماراتی درہم 76.22 روپے تھی۔

Exit mobile version