Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے گرتی ہوئی سیلز کو قابو کرنے کیلئے صارفین کیلئے دلکش پیشکش کر دی ہے۔

یاماہا نے’ نیو ایئر سپرائز‘ کا اعلان کرتے ہوئے قسطوں پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کیلئے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی صارف 8 ماہ کی اقساط پر موٹر سائیکل خریدے گا تو اس سے کسی قسم کی کوئی اضافی رقم ’ انٹرسٹ‘ کی مد میں وصول نہیں کی جائے گی یعنی موٹر سائیکل اپنی اصل قیمت میں ہی 8 قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ آفر مختصر وقت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے  اور یہ مخصوص شہروں کیلئے ہو گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بلا سود قسطوں پر موٹر سائیکل ماہانہ کم از کم 25 ہزار قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

Exit mobile version