صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور دیگر مندوبین کے ہمراہ 23 سے 25 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والے مکہ حلال فورم میں شرکت کی۔

فورم میں دیگر مندوبین کیساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاطف اکرام نے مکہ چیمبر، مدینہ چیمبر، جدہ چیمبر، طائف چیمبر اور اسلامک چیمبر آف کامرس انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر کی شراکت داری کے ساتھ او آئی سی ممالک کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے معاہدے پر دستخط کیے۔