Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم فروری سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟ بڑی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ہے۔

  ماہرین معاشیات کے مطابق اس بار حالات منفرد ہیں، اس بار قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہے۔

یاد رہے کہ اگرحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلی بار اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

Exit mobile version