Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں4.09 ملین میٹرک ٹن برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.15 ملین میٹرک ٹن  برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔

جنوری میں 0.44 ملین میٹرک ٹن  برآمدات کا اندازہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ جنوری کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں 0.42ملین میٹرک ٹن برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مقامی کھپت میں 2 فیصد کی کمی ہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 23.17 ملین میٹرک ٹن سیمنٹ کی مقامی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.62 ملین میٹرک ٹن تھی۔

جنوری میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2.94 ملین میٹرک ٹن کا اندازہ ہے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جنوری میں 3.5 ملین میٹرک ٹن سیمنٹ کی مقامی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

Exit mobile version