Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائیگا، نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز اور ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہو چکا ہے، امید ہے تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوگا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے نئے نوٹوں کو چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version