Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کے موضوعاتی ڈیزائن آئیڈیاز کے حصول کے لیے آرٹ کا ایک مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔

 مقامی فنکار، ڈیزائنر اور آرٹ کے طلبہ 11 مارچ 2024ء تک اپنے ڈیزائن اسٹیٹ بینک کو بھیج سکتے ہیں۔ بینک نوٹوں کی موجودہ مالیتیں سات عدد ہیں اور ہر مالیت کے لیے سرِفہرست تین ڈیزائنوں کو منتخب کرکے انہیں نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

ڈیزائن سے متعلق سامنے آنے والے خیالات اور تصورات کا اگلا مرحلہ یہ ہوگا کہ وہ ایک اور مقابلے کے ذریعے منتخب کیے جانے والے معروف پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کے حوالے کیے جائیں گے جو ہر مالیت کے نوٹ کے لیے طباعت کے قابل اور حتمی ڈیزائن تیار کریں گے۔

حتمی ڈیزائن منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔ نئی بینک نوٹ سیریز کے اجراء میں عموماً دو سے تین سال لگتے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک اس عمل کو اگلے دو سال کے دوران پورا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ کرنسی نوٹ نئی سیریز کے اجراء کے بعد بھی گردش میں رہیں گے۔ جب نئے نوٹ کافی تعداد میں گردش میں آ جائیں گے تب موجودہ نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار کیا جائے گا۔

Exit mobile version