پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جانے کی توقع ہے۔
