Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 185 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 185 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version