Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان کیلئے اصولی منظوری دے دی ہے، پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ اجلاس سے لی جائے گی۔

نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا، آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 280 ارب قرض پر بینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد شرح سود پر ایک سال کیلئے ادا کرے گی، تاہم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو، پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ سے منظوری پر کمرشل بنکوں کیجانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی، تاہم پی آئی اے قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔

Exit mobile version