Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، اوگرا نے منظوری دے دی

اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اوگرا نے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صارفین کے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا ہے جب  کہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 8.57 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے جب کہ سوئی سدرن گیس کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر نیا ٹیرف 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Exit mobile version