Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان ہوگیا

مسلم لیگ نواز کی چیف سینئر نائب صدر مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الانئس (اگیگا)  کے نمائندہ وفد نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں  مریم نوازنے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آکر پنشن اصلاحات، چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی اور تنخواہوں میں تفریق ختم کر دے گی۔

مسلم لیگ ن کی چیف سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے انکی دہلیز پر حل ہوںگے۔

Exit mobile version