ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 727 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 727 روپے ہوگئی ہے۔
