Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر34.25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور18اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو، گوشت اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں آلو کی قیمتوں میں 2.80 فیصد، ماچس کی ڈبیہ کی قیمتوں میں1.31فیصد، انرجی سیور 0.62فیصد، دال ماش 0.35فیصد، دال مونگ 0.56فیصد اور مٹن کی قیمتوں میں0.48فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے برعکس انڈے کی قیمتوں میں28.82فیصد، ٹماٹر 0.29فیصد، پیاز 3.48فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.23فیصد، آٹا0.32فیصد، ایل پی جی 2.85فیصد، دال مسور0.28فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.18فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Exit mobile version