عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکریٹری بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو خط لکھا ہے جس میں رمضان ریلیف پیکج 2024 کیلئے مستحقین کی رجسٹریشن کی درخواست کی۔
خط میں مزید مستحق شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور مستحقین کی رجسٹریشن کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے مدد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جاسکتےہیں، رمضان پیکج کیلئے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے مستحقین کی کثیر تعداد سابقہ رمضان پیکجز سے محروم رہی، اس سال یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی مستحق رمضان پیکج سے محروم نہ ہو۔
واضح رہے کہ رمضان ریلیف پیکیج 2024 کا آغاز4 مارچ سے ہوگا۔
