پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔
جنوری 2024 میں 1 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ دسمبر 2023 میں 1 ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔
گزشتہ مالی سال 7 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی بل میں 12 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 9 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 ارب 61 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھی۔
جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات 38 فیصد کمی سے 42.80 کروڑ ڈالر کی درآمد کی گئیں۔
جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں خام تیل 13 فیصد اضافے سے 36.60 کروڑ ڈالر کا درآمد ہوا، جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں ایل این جی 83 فیصد اضافے سے 44.50 کروڑ ڈالر کی درآمد کی گئی،
اس کے علاوہ جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں ایل پی جی 22 فیصد اضافے سے 8.70 کروڑ ڈالر کی درآمد کی گئی۔
