پاکستان میں کرریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی جبکہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ہوئی۔
خیال رہے کہ صارفین نے نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی۔
