Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری

رمضان سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکچ 2024 کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا اور چاند رات تک جاری رہے گا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔

 نوٹیفکیشن کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی لیٹر 100 روپے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 54 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

آٹھ سو ملی گرام برانڈڈ چائے کی پتی 110 روپے تک سستی کی گئی ہے، ٹوائلٹ سوپ 109 روپے تک سستا کیا گیا ہے جبکہ کپڑے دھونے والے پاؤڈر کی قیمت میں 43 روپے اور برتن دھونے والے صابن کی قیمت میں 49 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر سسبڈی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version