پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے، جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کل حکومت کو ارسال کرے گی۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1روپے کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے کی کمی کی تجویز کی گئی ہے اور لا ئٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی کی تجویز کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں حتمی روبدل کا اختیار وزارت خزانہ کے پاس ہے، جس کی منظوری نگران وزیر اعظم دیں گے۔
