مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ فروری کیلئے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔
