Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ 5 سال والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 4500 مقرر کردی گئی ہے۔

5 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے فیس 4 ہزار 500 سے بڑھا کر 6 ہزار 700 روپے کردی گئی ہے۔

10 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 7 ہزار 500 سے بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کردی ہے۔

Exit mobile version