Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 365 روپے سے کم ہو کر 335 روپے ہو گئی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی نئی قیمت کا اطلاق گزشتہ روز سے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج میں مزید 5 ارب روپے کی منظوری دے دی، جو 7 ارب روپے سے بڑھ کر 12 ارب روپے ہوگیا۔

Exit mobile version