Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 95 ہزار 945 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2168 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

Exit mobile version